• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آگئی

1970ء کی دہائی کے ہیوی میٹل بینڈ بلیک سبتھ کے فرنٹ مین برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔

اوزی اوسبورن دو ہفتے قبل 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، اب ان کی تدفین کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ کا انکشاف کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ، کورونری آرٹری کی بیماری اور دیگر مسائل بتائے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار 5 جولائی کو ولا پارک میں الوداعی تقریب کے بعد 22 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید