تہران (اے ایف پی) ایران نے اتوار کے روز کہا ہے کہ موجودہ صورتحال ایران جوہری معاہدے پر باضابطہ اجلاس کیلئے سازگار نہیں ہے، یورپ نے ایران کے جوہری معاہدے پر اجلاس کی تجویز دی تھی جس میں امریکا بھی شریک ہوگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال، امریکا اور یورپ کے تین ممالک کے اقدامات سے ایران سمجھتا ہے کہ موجودہ وقت ایران جوہری معاہدے پر مجوزہ مذاکرات کیلئے اہم نہیں ہے، یورپی کوآرڈینیٹر نے ایران جوہری معاہدے پر مذاکرات کی تجویز دی تھی۔