• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ حملہ کیس، گرفتار وکلا کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کر کے دوبارہ جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کی جانب سے کیے گئے حملہ کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکلاء نوید حیات ملک، شعیب گجر اور نازیہ بی بی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن کے روبرو پیش کیا گیا۔

گرفتار وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل سے عدالت لایا گیا تھا۔

دوران سماعت وکلاء کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پولیس کوچالان جمع کرنے کی ہدایت کی جائے۔

عدالت کی جانب سے پولیس کو چالان جمع کرانے اور تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی جانب سے ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار چار وکلاء کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی تھی۔

تازہ ترین