معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ پیسے کے بل بوتے پرسینیٹ الیکشن چرانے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات کےشفاف انعقاد کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا شفاف الیکشن کا اقدام اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پیسے کی چمک سے اکثریت بناکر ایوان کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے، ایوان کو پیسے کے زور پر ہائی جیک کرنا اپوزیشن کی خام خیالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کی روک تھام اور قومی مفاد کی قانون سازی کو رکوانا اپوزیشن کا مقصد ہے۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد انتخابات کی شفافیت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔