اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ووٹ کی راز داری صدیوں سے جاری جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔
ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ووٹ کی راز داری ووٹ کے آزادانہ، ضمیر کی آواز کے مطابق استعمال کی ضمانت ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے ووٹ کی راز داری کے عمل کو صدیوں سے جاری جمہوری نظام کی بنیاد قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ووٹ پر لگے کسی بھی نشان کی بنیاد پر لاکھوں ووٹ مسترد قرار دے چُکا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب اُسی الیکشن کمیشن کو ہی ووٹ پر نشان لگانے کا کہا جا رہا ہے۔