• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرزاق داؤد برآمدات مسلسل پانچویں ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہنے پر مطمئن

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ فروری میں برآمدات مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

ایک بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ فروری میں برآمدات کا حجم 2 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ برس کے اسی ماہ کی نسب 4 اعشاریہ5 فیصد کم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات 4 اعشاریہ 2 فیصد بڑھیں، جولائی تا فروری برآمدات کا حجم 16 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔


عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 15 ارب 64 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فروری میں برآمدات 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، جنوری کی نسبت فروری میں برآمدات 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم رہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت نے یہ بھی کہا کہ دسمبر 2020 کے مقابلے میں فروری میں برآمدات 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر 2020 کے مقابلے میں فروری میں برآمدات میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، اکتوبر 2020 کی نسبت فروری2021 میں برآمدات 6 کروڑ ڈالرز کم رہیں۔

تازہ ترین