• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا امیر معاویہؓ کاتب وحی تھے،عمرتوحیدی

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان اس لحاظ سےجدا اور نرالی ہے کہ آپؓ کاتب وحی تھے۔ آپؓ کی دانائی،علم،حسن تدبر اور سیاست کی تمام عرب میں دھوم تھی۔22 رجب یوم وفات سیدنا امیر معاویہؓ کے حوالے سے ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ حضرت امیر معاویہؓ کتابت وحی کے علاوہ حضور نبی کریم ﷺ کے مہمانوں کی دیکھ بھال بھی کرتے تھے،ان دو اہم خدمات سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول مقبولﷺ کو سیدنا امیر معاویہؓ کی ذات اقدس پر کتنا اعتماد اور یقین تھا۔ خلیفہ چہارم سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے آپؓ کے کامل مومن ہونے کی گواہی دی اور ان کو اپنا دینی بھائی قرار دیا- حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں مجتہد کہا، حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے برضاو رغبت خلافت ترک کر کے یہ ذمہ داری حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے سپرد کی، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنھما دونوں نے ان کی بیعت کر کے ان کی اطاعت کا راستہ اختیار کیا۔عمر توحیدی نے کہاکہ حضرت امیر معاویہ نے اپنی خلافت کو فاروقی بنیادوں پر کھڑا کیا،متعدد ممالک فتح کئے، 64لاکھ مربع میل (نصف دنیا) پر اسلامی حکومت قائم کرکےامور مملکت بڑی حکمت و شان سے چلاتے رہے،تاریخ اسلام کا سب سے بڑا بحری بیڑہ جو 700 بحری جہازوں پر مشتمل تھا سمندر میں ڈال کر رومیوں کے دم خم نکال دیئے تھے،کس قدر احسان فراموشی اور محسن کشی کی بات ہے کہ سمندری سرگرمیوں اور کارناموں پر اعزازی نشانات اور انعامی تمغات کے سلسلہ میں مسلم ممالک میں بانی اسلامی بحریہ حضرت امیر معاویہؓ کو یکسر فراموش و نظر انداز کردیا جاتا ہے۔انھوں نےوزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پاک بحریہ میں معاویہؓ ایوارڈ کااعلان کیا جائے۔
تازہ ترین