• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل186 کے تحت صدارتی ریفرنس کا سوال قانونی نہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد( رپورٹ : رانا مسعود حسین ) عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سے ’’سینیٹ کے انتخابات کے لئے کھلے عام رائے شماری کا طریقہ کار رائج کرنے‘‘ کے حوالے سے ذیلی قانون سازی سے متعلق قانونی و آئینی رائے کے حصول کیلئے دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس پر ایک، چار(چار ججوں کا اتفاق جبکہ ایک کا اختلاف) کے تناسب سے اپنی رائے/فیصلہ جاری کردیا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ 

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں قرار دیاہے کہ نہایت ادب کیساتھ کہا جاتا ہے، آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت صدارتی ریفرنس کا سوال قانونی نہیں، صدر مملکت نے جس معاملے سے متعلق رائے طلب کی ہے۔

وہ آئین کے آرٹیکل 186کے تحت قابل غور ہی نہیں ہے ،اس لئے میں اس پر کوئی بھی رائے نہیں دے رہا ، واپس بھیج رہا ہوں اور جواب نہ دینے کے حوالے سے تفصیلی وجوہات بعد میں قلمبند کی جائیگی۔

تازہ ترین