• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل بلیدی، صادق نورزئی سمیت 4 افراد کی جمعیت سے رکنیت معطل

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں پارٹی فیصلوں سے انحراف اورجماعت کے خلا ف سرگرمیوں حصہ لینے کے باعث سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی سمیت4 افراد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ذرائع کے مطابق جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس جو صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی صدارت میں پیر کو منعقد ہوا اجلاس میں سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی‘ حاجی عبدالصادق نورزئی‘پروفیسر عبدالحئی‘سیدخالق شاہ کی جمعیت علماء اسلام کے فیصلوں سے انحراف اور جماعت کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے باعث جمعیت کی رکنیت ختم کرنے کے لیے متعلقہ اضلاع کی جماعتوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔
تازہ ترین