آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍ رمضان المبارک 1442ھ15؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایسراء بلگیچ کی نئی سیلفی کے انٹرنیٹ پر چرچے

اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بیلگیچ کی سوشل میڈیا پر نئی سلیفیز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

گزشتہ سال پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیے جانے والا ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ بے حد مقبول ہوا تھا۔

تُرک سیریز رطغرل غازی  میں کردار ادا کرنے والا ہر فنکار پاکستان میں بھی اچھی خاصی فین فالوونگ رکھتا ہے، ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کو بھی پاکستان میں اس ہی سیریز سے دن دگنی رات چگنی شہرت ملی اور اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد میں ملین میں اضافہ ہوا۔

ایسرا بیلگیچ عرف حلیمہ سلطان کی ہر آنے والی پوسٹ پر اب  ہزاروں لائیکس اور کمنٹس منٹوں میں آ جاتے ہیں جس میں دیگر ممالک سمیت پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس کیے جاتے ہیں۔


ایسرا بیلگیچ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی مِرر سیلفیز شیئر کی گئی ہیں جس پر اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

ایسرا بیلگیچ ان سیلفیز میں ’نو میک اپ لُک‘ میں بھی خوب جچ رہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنی پوسٹ پر ’سیٹ‘ کا کیپشن بھی دیا ہے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید