• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو مبینہ ہراساں کیا جارہا ہے،اسلام الدین بخاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہومیوپیتھک میڈیکل آرگنائزیشن (ایچ ایم او) کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید اسلام الدین بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے شکایات آرہی ہیں کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کو مبینہ ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت سے درخواست کی ہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ایسے اقدامات سے روکا جائے ۔ اس ضمن میں سندھ بھر سے آئے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کے وفود نے آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد ظہیر اختر سے ملاقات کی اوراندرونِ سندھ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین