آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹائیگر شروف کی شادی کے حوالے سے والد کا بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی اور اداکار ٹائیگر شروف کی شادی سے متعلق خبریں کافی وقت سےگردش کر رہی ہیں جس پر اب جیکی شروف نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹائیگر شروف کے والد جیکی شروف نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائیگر شروف نے فی الحال اپنے کام سے شادی کی ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دینا چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اگر کسی چیز کو کرنے کی ٹھان لیتا ہے تو وہ اس پر اپنی مکمل توجہ مرکوز رکھتا ہے، اگر اس کی شادی ہو جاتی ہے تو میں جانتا ہوں کہ وہ اس پر مکمل دھیان دے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے حوالے سے کئی برسوں سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ دونوں اداکاروں کو کئی بار تقریبات اور دیگر جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی فلم ’باغی ٹو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید