کراچی(نیوزڈیسک) ترکی اور پاکستان نے ایران کے راستے ریل سروس دوبارہ سے شروع کرکے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔10 سالہ وقفے کے بعد دونوں ممالک جمعرات سے یہ ریل سروس باقاعدہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں،اکنامک ٹائمز کے مطابق ترکی سے پہلی ٹرین 4 مارچ کو (آج سے)روانہ ہوگی اور 16 مارچ کو اسلام آباد کی ڈرائی پورٹ پہنچے گی۔2009 اور 2011 کے درمیان یہ ریل سروس باقاعدہ کام کررہی تھی لیکن پھر اچانک رک گئی تھی۔