پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی شوہر کے ہمراہ چنگچی رکشہ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی۔
مذکورہ تصویر میں نادیہ خان اور اُن کے شوہر چنگچی میں بیٹھے ہیں اور یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اداکارہ کے شوہر رکشہ چلا رہے ہیں۔
تصویر میں نادیہ خان کیمرہ کی طرف دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر چنگچی چلانے میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے انسٹاگرام پر محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔
نادیہ خان نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میری زندگی میں شامل ہوکر مجھے محبت اور عزت و احترام دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘
اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ’میری دُعا ہے کہ ہم اسی طرح ہماری لاتعداد سالگرہ ایک ساتھ منائیں۔‘
واضح رہے کہ نادیہ خان رواں سال کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔
نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔