• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان شوہر کا سرپرائز دیکھ کر دنگ رہ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان شادی کے بعد اپنے شوہر کا پہلا سرپرائز دیکھ کر حیران ہوگئیں۔

شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں یہ نوبیاہتا جوڑا بہت خوش نظر آرہا ہے جبکہ یہ تصویر نادیہ خان کے مارننگ شو کے سیٹ کی ہے جو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔

نادیہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’میرے شوہر مجھے بتائے بغیر اچانک میرے مارننگ شو پر آگئے۔‘

اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ’میں فیصل کا یہ سرپرائز دیکھ کر ناصرف خوش ہوئی بلکہ دنگ بھی رہ گئی۔‘

اُنہوں نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے شوہر بہت اچھے ہیں۔‘

خیال رہے کہ نادیہ خان حال ہی میں اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ ہنی مون منانے کے لیے وادیٔ سوات گئی ہوئی تھیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ و میزبان اکثر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ خان گزشتہ ماہ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

تازہ ترین