• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم، طویل عرصے سے اس کا انتظار تھا، فلسطین

فلسطینی وزارت خارجہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حصول انصاف کے لیےاس اقدام کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ 

مقبوضہ بیت المقدس سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ  یہ اقدام امن کے لیے ناگزیر حیثیت کا حامل ہے۔ 

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت میں فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات سیاسی فیصلہ ہے۔ 


اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات اخلاقی اور قانونی دیوالیہ پن کا مظہر ہے۔ 

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت اپنی قانونی حیثیت کھو چکی ہے۔ اسرائیل کے خلاف تحقیقات سے عالمی برادری کے فنڈز ضائع ہوں گے۔

تازہ ترین