تفتان ( آئی این پی )ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات کے ایران میں دا خل ہونے والے 125پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے مختلف شہروں سے 125 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا ۔