• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا نیا ممکنہ مورچہ پنجاب، بلاول نے اشارہ دے دیا


حکومت کے خلاف بنے اپوزیشن کے اتحاد نے نیا ممکنہ مورچہ پنجاب  میں لگالیا، چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری  نے اشارہ دے دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پہلے آئےگی؟ جس کے جواب میں بلاول نے کہا کہ پی ڈی ایم اتفاق رائے سے فیصلے کرتی ہے، ان فیصلوں پر عمل ہوگا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم فیصلہ کریں گے کب عدم اعتماد ہوگا اور کہاں ہوگا، یہ ہے آپ کے پنجاب کے سوال کا جواب۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب اس حکومت کو کوئی نہیں بچاسکتا۔

تازہ ترین