ملکی شرح تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 پیسے اضافے سے 157 روپے سولہ پیسے پر بند ہوئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1629 روپے کم ہوکر 89 ہزار 335 روپے ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15 پیسے اضافے سے 157 روپے 50 پیسے ہے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ہیڈ کوچ عدیل پاکستان ویمن ٹیم کی کوچنگ سے علیحدہ ہو گئے۔
کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل پر غیر ملکی ایئر لائن کے دفتر سے لاش برآمد ہوئی ہے، لاش غیر ملکی ایئر لائن کے اسٹیشن منیجر کی ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مخصوص سیاسی عناصر کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
اسلام آباد کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار 2 لڑکیوں ثمرین حسین اور تابندہ بتول کی ہلاکت کے مقدمے میں فریقین کی صلح کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
پولیس حکام نے اورنگی ٹاون کے سیکٹر ساڑھے 11 سے لاپتا خاتون کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے۔
5 روز قبل گلیات کے علاقے سے مقامی افراد کی مدد سے پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کے لیے امتحان بن گیا۔
جماعتِ اسلامی کراچی کے تحت نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم دھریندر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔
28 دن گزر گئے، فرانس سے سمندر کے راستے کوئی تارکِ وطن برطانیہ نہیں آیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا ڈرون حملے میں حماس کمانڈر رائد سعد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھی کلچرل ڈے پر جو کچھ ہوا، اُس پر پولیس نے ایکشن لیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ن لیگی صدر نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپر میسی کا ہے۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ میرے لیے نقصان کو مینج کرنا اس وقت بڑا چیلنج ہے۔
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کولکتہ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی اسٹیڈیم میں مزید ٹھہرنے کی درخواست مسترد کر دی اور حیدرآباد روانہ ہو گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
شام کے شہر تدمُر میں گشت کے دوران شامی اور امریکی افواج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔