• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کمیشن کا رکن ملکوں کی معاشی بحالی کیلئے بجٹ قوانین میں نرمی کا فیصلہ

یورپی کمیشن نے عندیہ دیا ہے کہ ممبر ممالک میں معاشی بحالی کیلئے وہ اپنے بجٹ سے متعلق قوانین پر نرمی کا مظاہرہ کرے گا۔

بجٹ سے متعلق اس قانون میں نرمی کا مقصد یہ ہے کہ ممبر ممالک اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی اپنی معیشتوں کو واپس درست سمت پر لانے کیلئے 2022 تک یورپی یونین کی گائیڈ لائنز کو نظر انداز کر سکیں گی۔

یاد رہے کہ یورپ میں 2008 کے معاشی بحران کے باعث 2011 میں، یورپی  یونین نے اپنے ممبر ممالک کیلئے اپنا بجٹ بناتے وقت کچھ حدود کو پار کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ 


اس پابندی کے تحت کوئی بھی ممبر ریاست 3 فیصد سے زائد خسارے اور اپنے قومی ادھار (پبلک ڈیبٹ) کے 60 فیصد سے زیادہ کے بجٹ بناتے وقت حد عبور نہیں کرے گی۔

لیکن فروری 2020 سے لیکر اب تک یورپی ریاستیں اپنے شہریوں کو کورونا وائرس کے معاشی نقصان سے بچانے کیلئے مسلسل مدد کر رہی ہیں۔ جس سے ان کے سالانہ بجٹ کے قومی اعداد وشمار یورپی یونین کی طے کردہ حدود سے باہر نکل جانے کا شدید خطرہ ہے۔

تازہ ترین