ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 10 فوجی جاں بحق ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل بھی شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق 9 فوجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک فوجی اسپتال میں چل بسا۔ حادثے میں 3 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔