• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا سے پہلی ملاقات کے دوران کافی نروس تھا، ویرات کوہلی

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھارت میں انتہائی مشہور سلیبریٹی جوڑا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ان دونوں کی 2017 میں شادی کے بعد اب دیگر سلیبریٹی بھی انکے نقش قدم پر گامزن ہیں۔ 

انوشکا اور ویرات کوہلی کی پہلی ملاقات دونوں کے لیے بڑی عجیب انداز کی تھی۔ ویرات کوہلی نے 2019  میں امریکی ٹیلی ویژن کے اسپورٹس رپورٹر گراہم بینسنگر کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جب انکی پہلی ملاقات ایک ایڈ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تو وہ کتنے نروس اور گھبرائے ہوئے تھے۔

ویرات نے بتایا کہ انوشکا نے کہا کہ وہ اتنے لمبے نہیں ہیں کہ اسے اونچی ہیل پہننا پڑے۔ اس ٹپ کے بعد انوشکا ایک مناسب سا لباس اور ایسے فٹویئر پہن کر آئیں جسکے ہیل بہت ہی کم تھے۔


اس موقع پر ویرات کوہلی نروس اور گھبرائے نظر آئے، کیونکہ انوشکا کا قد کافی لمبا تھا۔

اس صورتحال میں نروس ہونے کے باوجود ویرات نے سوچا کہ کیوں نہ برف کو پگھلایا جائے اور انھوں نے مذاقاً انوشکا سے کہا کہ وہ زیادہ ہیل کے شوز کیوں نہیں پہنتیں؟ بعد ازاں میں نے ان سے کہا کہ میں تو مذاق کررہا تھا۔

اس موقع پر وہ کافی پر اعتماد لگیں اور مجھے اپنی حماقت کا اندازہ ہوا۔

تازہ ترین