• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا اور ویرات کوہلی والدین بننے کے بعد پہلی بار منظرعام پر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی والدین بننے کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئے ۔ پیرنٹس بننے کے بعد انہیں ممبئی میں واقع باندرہ میں ایک کلینک کے پاس دیکھا گیا ۔ انوشکا شرما اپنے شوہر اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ چیک اپ کیلئے پہنچی تھیں ، جہاں ڈاکٹر کے کلینک کے پاس انہیں پیپراجی نے اسپاٹ کیا ۔ اس دوران انوشکا شرما کو بلیو ڈینم شرٹ اور میچنگ ڈینم جینس میں دیکھا گیا ۔ ویرات کوہلی بلیک شرٹ اور بلیک پینٹ میں نظر آئے ۔ بیٹی کو جنم دئے ہوئے تقریبا 10 دن ہی ہوئے ہیں ، لیکن انوشکا شرما اب پہلے کی طرح ہی فٹ نظر آرہی ہیں ۔ حمل کے دوران بھی اداکارہ کا زیادہ وزن نہیں بڑھا تھا ۔ انوشکا اور ویرات نے اس دوران پاپا رازی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ حال ہی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد دونوں نے پاپارازی سے درخواست کی تھی کہ ان کی بیٹی کی تصویریں نہ کھینچی جائیں ۔انہوں نے پاپارازی سے وعدہ بھی کیا تھا کہ وقتا فوقتاوہ خود انہیں مواد دیتے رہیں گے ۔ حالانکہ بچے کی جھلک پانے کیلئے فینس کو انتظارکرنا پڑے گا ۔خیال رہے کہ گیارہ جنوری کو والد بننے کی خوشخبری دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے لکھا تھا کہ ہم دونوں کو یہ بتاتے ہوئے کافی خوشی ہورہی ہے کہ آج دوپہر ہمارے یہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے ۔ ہم آپ کے پیار اور نیک خواہشات کیلئے دل سے شکرگزار ہیں ۔بیٹی کی پیدائش کے بعد ویرات کوہلی نے اپنا ٹویٹر بایو بھی بدل لیا ہے اور ان کا یہ نیا بایو فینس کا دل جیت رہا ہے ۔ ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹر کے بایو کو بدلتے ہوئے اب لکھا ہے : ایک پراوڈ شوہر اور باپ ۔

تازہ ترین