آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کترینہ کیف کی پیشکش سے مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی پیشکش سے مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔جس کی وجہ سے مداحوں کو اداکارہ کی زندگی سے متعلق بہت کچھ فوراً ہی پتا چل گیا جو اس سے پہلے وہ نہیں جانتے تھے۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر مداحوں کو پیشکش کی کہ وہ ان سے جو چاہیں پوچھ لیں جس پر اداکارہ کے لئے سوالوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔

کترینہ کیف سے ایک شخص نے پوچھا کہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کریں جس پر اداکارہ نے نہ نہیں کی اور فوراً اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔

ایک اور شخص نے پوچھا کہ آپ آخری مرتبہ کب دکھی ہوئی تھیں جس پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایشان کھتر کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دکھی ہوئی تھیں جب وہ کھیل کے دوران چیٹنگ کر رہا تھا۔

کترینہ کیف سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انکا چھٹیاں گزارنے کے لئے سب سے پسندیدہ مقام کون سا ہے جس پر اداکارہ نے اپنی تصویر کے ہمراہ لکھا کہ کوئی بھی جگہ جہاں سورج اور سمندر ہو۔

کترینہ کیف سے ایک شخص نے درخواست کی اپنے مداحوں کے لئے کوئی ایسی تصویر شیئر کریں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہ کی ہو۔ جواب میں اداکارہ نے اپنی ’مرر سیلفی‘ شیئر کی۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول سے ایک شخص نے ورزش کی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کو کہا جس پر کترینہ نے اپنی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید