• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد،ٹی سی پی کو مہنگی بولیاں موصول

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی) کو مزید تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کیلئے مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں، آخری ٹینڈر کے مقابلے میں48.50 ڈالر فی میٹرک ٹن زیادہ ، 2720 روپے فی من میں پڑیگی ،ٹی سی پی کو کم سے کم بولی تین سو بتیس اعشاریہ پچاس ڈالر فی ٹن ملی جو آخری ٹینڈر کے مقابلے میں اڑتالیس اعشاریہ پچاس ڈالرز فی میٹرک ٹن زیادہ ہے۔ذرائع کے مطابق ٹی سی پی نے مزید تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا-حکومت کو درآمدی گندم 2720 روپے فی من میں پڑے گی -ٹینڈر میں ٹی سی پی کو گندم کی درآمد کیلئے کم سے کم بولی 332.50 ڈالر فی ٹن ملی ۔ ذرائع کے مطابق پورٹ پر فی من درآمدی گندم 2 ہزار 220 روپے میں پڑے گی اور گندم پر فی من ٹرانسپورٹ چارجز 700 روپے تک پڑیں گے ۔حکومت کو درآمدی گندم 2720 روپے فی من میں پڑے گی -گندم خرید لی جائے تو بھی مارچ کے آخر یا اپریل میں پہنچے گی۔وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی نے دسمبر میں اضافی گندم کی سمری اقتصادی رابط کمیٹی کو بھجوائی تھی-وزارت تجارت نے گندم درآمد کرنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ مارچ اپریل میں مقامی گندم کی آمد کےموقع پر گندم درآمد کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

تازہ ترین