• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اوگرا نے مارچ کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی 0.02 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 9.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے ۔ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین