• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتیحی نے کامیابی کے اگلے پیچھلے ریکارڈ توڑ دیے

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فتیحی کے مقبول ترین گانے ’دلبر دلبر‘ پر ایک بلین ویوز آگئے۔

نورا فتیحی نے اپنی اس بڑی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔


تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتیحی اپنے دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے جشن منارہی ہیں۔

نورا فتیحی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری کامیابی پر اس شاندار سرپرائز کے لیے تمام دوستوں کا شکریہ۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں آج افریقی عرب کی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئی ہوں کہ جس کے ڈانس کی ویڈیو پر ایک ارب ویوز آئے ہیں۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں یہاں تک اپنے چاہنے والوں کے تعاون اور محبت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی تھی۔‘

نورا فتیحی نے مزید لکھا کہ ’میں اس کامیابی پر ہمیشہ کی طرح نہایت ہی خوشگوار محسوس کررہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ ’دلبر دلبر‘ بالی ووڈ فلم ’ستیامیوا جایت‘ کا مقبول ترین گانا ہے۔

تازہ ترین