• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کی بندش امریکی و اسرائیلی حملوں کا ردِعمل تھی، دباؤ ڈالنے کا حربہ نہیں: ایران

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے ردِعمل میں آبنائے ہرمز کی بندش کی گئی ہے۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کسی فریق پر دباؤ ڈالنے یا اسے رعایتیں دینے پر مجبور کرنے کے لیے نہیں کی گئی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم نے یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے مطابق کیا ہے۔

انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکا اپنی بحری ناکہ بندی جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز میں سلامتی بحال نہیں ہو سکے گی۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکی جو کچھ کہتے ہیں، وہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایرانی تجویز پر امریکی جواب کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جائزہ مکمل ہونے پر ثالثوں کے ذریعے جواب دیں گے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے یمنی تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن تنازع کو روڈ میپ پر عمل درآمد کے ذریعے بہت پہلے ہی حل ہو جانا چاہیے تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید