یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن فجر الیمن کے تحت حوثی ملیشیا کے ایک ہزار 732 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 900 سے زائد حوثی ہلاک ہوئے۔
یمنی فوج کے بیان کے مطابق آپریشن فجر الیمن کے نتیجے میں وسیع تر فوجی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی تقریباً 300 فوجی گاڑیوں اور آلات کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یمنی فضائیہ نے مارب کے جنوب مغربی محاذوں پر حوثی ملیشیا کی بیرکوں اور گوداموں کو بھی نشانہ بنایا۔