• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف گیلانی چور ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں سے نفرت کرنی چاہیے، فردوس شمیم

تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آج کی جیت نے پی ڈی ایم کی ہوا نکال دی ہے، یوسف رضا گیلانی نے نوٹوں کی سیاست کی۔

انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی چور ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ چوروں اور ڈاکوؤں سے ہمیں نفرت کرنی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہونا چاہیے، ہار چور سینیٹر بن گئے ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اپنا ووٹ بیچا انہیں حساب دینا ہوگا، جنہوں نے ووٹ بیچا تحریک ان کیخلاف کاروائی کرے گی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمارے ورکرز کالی بھیڑوں کو سبق سکھائیں گے، نہیں چاہتے عمران خان کو کوئی نقصان پہنچے، عمران خان تبدیلی لائے کرپشن کا خاتمہ کیا۔

تازہ ترین