• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزیوں سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں گیا، عبدالرحمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے معاملات جن لوگوں کے ہاتھ میں ہیں وہ لیگ کا اچھا مستقبل نہیں چاہتے۔ بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزیوں پر دنیا میں اچھا تاثر نہیں گیا ہفتے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل بہت شاندار انداز سے بڑھ رہی تھی اس انداز سے ملتوی ہونا افسوسناک ہے ۔بائیو سیکور ببل کے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرانے والے کیوں ناکام رہے ۔ٹیسٹ اوپنر عمران فرحت نے کہا کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ اچھے انداز میں ہوئی انٹر نیشنل کرکٹ بھی کامیاب ہوئی ۔ پی ایس ایل میں کوویڈ کے جو معاملات ہوئے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو سکتے ہیں عمران فرحت نے کہا کہ نئے سرے سے معاملات کا جائزہ لے کر پی ایس ایل کے باقی میچز کرانے ہوں گے ۔

تازہ ترین