• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پر پے درپے 10 ڈرون حملوں کی حوثی کوششیں ناکام

ریاض (جنگ نیوز )عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے اتوار کو صرف 5گھنٹے میں بارود سے لدے 10ڈرون تباہ کردیے۔حوثی ملیشیا نے یہ ڈرون سعودی عرب کے مختلف شہروں کی جانب داغے تھے۔عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عرب اتحادی فورسز نے علی الصباح حوثیوں کے پانچ ڈرون تباہ کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔اس کے ردعمل میں حوثیوں نے اب سعودی عرب کی جانب ڈرون حملے تیز کررکھے ہیں۔

تازہ ترین