• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کا سات افغان خواتین کیلئے بعد از مرگ ’’ویمن آف کریج ایوارڈ‘‘

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے افغانستان سے تعلق رکھنے والی سات خواتین کو بعد از مرگ باہمت خواتین کی خدمات کے اعتراف میں دیئے جانے والے ’’ویمن آف کریج ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے یہ ایوارڈ حاصل کرنیوالی خواتین کی فہرست میں پاکستان اور بھارت سے کسی خاتون کا نام شامل نہیں۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والی ان سات خواتین لیڈروں اور کارکنوں نے گزشتہ سال افغان عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہر ملک میں تعینات امریکی سفارتی مشن اپنے میزبان ملک سے کسی جرات مند خاتون کے نام کی سفارش کرتے ہیں جس کے بعد محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار حتمی فہرست کی منظوری دیتے ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن آج 8 مارچ کو دنیا بھر سے خواتین کو ان کی غیر معمولی جرات اور بہادری کے اعتراف میں سالانہ انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ دیں گے۔

تازہ ترین