• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت، الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگ لئے

سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت، الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگ لئے


اسلام آباد(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی تحقیقات شروع ،الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی سے ثبوت مانگ لئے ۔سینیٹ الیکشن کے دوران خیبرپختونخوا سے حکومتی رکن عبدالسلام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے ووٹ کی خریداری کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں اور ان کے پاس ثبوت موجود ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے رکن اسمبلی عبدالسلام سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو ثبوت ویجیلنس کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب عبدالسلام کے مطابق انھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کے پاس سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے جو ثبوت ہیں وہ فراہم کیے جائیں، پی ٹی آئی کے ایم پے اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ میرے پاس واٹس ایپ کی چیٹ کا ریکارڈ موجود ہے، الیکشن کمیشن کو دے دوں گا۔ عبدالسلام آفریدی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ 

تازہ ترین