• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی ٹوئٹ کی نیلامی، ٹوئٹر بانی کو 20 لاکھ ڈالرز کی آفر

واشنگٹن (اے ایف پی )ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کی 2006میں کی گئی دنیا کی سب سے پہلی ٹوئٹ کی نیلامی کے دوران اُنہیں 20 لاکھ ڈالرز کی پیش کش ہوئی ہے۔21مارچ 2006 کو کی گئی سب سے پہلی ٹوئٹ میں ڈورسی نے لکھا تھا کہ "میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی سیٹنگ کر رہا ہے۔"انٹرنیٹ پر موجود ڈیجیٹل مواد کی تصدیق بلاک چین ٹیکنالوجی سے کی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی ٹوئٹ کی نیلامی یہ ظاہر کرتی ہے کہ لوگ نایاب ڈیجیٹل مواد کے حصول میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق ڈورسی نے جمعے کو ٹوئٹس کی مارکیٹ "Valuables @Cent" میں لنک پوسٹ کیا جہاں سرمایہ کار اور نادر اشیا جمع کرنے کے شوقین افراد لوگوں کی تخلیق کردہ ٹوئٹس کی آٹو گرافس کے ساتھ خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔

جمعے کو ڈورسی کی پہلی ٹوئٹ کی بیس لاکھ ڈالرز کی بولی بلاک چین پلیٹ فارم ʼٹران کے بانی جسٹن سن نے لگائی۔ سن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ʼبٹ ٹارنٹ کے مالک بھی ہیں۔

تازہ ترین