• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کا انوشکا اور بیٹی کی تصویر کے ساتھ عالمی یومِ خواتین پر پیغام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی ومیکا کی تصویر کے ہمراہ عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’کسی بچے کی پیدائش دیکھنا بلاشبہ ناقابلِ یقین حد تک ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔‘


انہوں نے کہا کہ ’اس کو دیکھ کر آپ عورت کی حقیقی طاقت کا اندازہ لگاسکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ خدا نے اس کے اندر زندگی کیوں پیدا کی؟ یہی وجہ ہے کہ یہ ہم مردوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔‘

کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ میری زندگی میں شامل ایک خوبصورت اور بہادر خاتون کو عالمی یومِ خواتین کی مبارکباد اور اسے بھی اس دن کی مبارک ہو جو بڑی ہو کر اپنی والدہ کی طرح بنے گی۔

انہوں نے دنیا کی دیگر خواتین کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں عالمی یومِ خواتین جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

تازہ ترین