• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نمائشی صدر، اصل میں ایک زرداری سب پر بھاری ہے، حافظ حسین احمد

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا نمائشی  سربراہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں، اصل میں ایک زرداری سب پر بھاری ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کو ماموں بنایا جارہا ہے، پی ڈی ایم کو 2 ناتجربہ کار بچوں کے فیصلوں کے ویٹو کے تحت چلایا جارہا ہے۔


سینئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ اس بار بھی مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی وعدے کے باوجود بے وفائی کریں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی کے رویے پر مولانافضل الرحمٰن نے بھی خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ جن خدشات کا اظہار ہم کرتے آئے وہ تمام اب قوم کے سامنے آرہے ہیں، سکھر اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر بھی ان ہی کے لوگوں نے لیک کی۔

تازہ ترین