برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ روٹھے شہزادہ ہیری سے آئندہ چند روز میں فون پر رابطہ کریں گی۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ اپنے پوتے شہزادہ ہیری سے معاملات سلجھانے کی کوشش کریں گی۔
ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شاہی عملے کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے انٹرویو میں ملکہ برطانیہ کی تعریفیں کی تھیں۔
میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔
انٹرویو میں میگھن مارکل نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔