• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے پاس حکمت عملی ہی نہیں کہ وہ ایران جنگ کو ختم کیسے کریں گے، کاملا ہیریس

امریکا کی سابق نائب صدر کاملا ہیریس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران میں جنگی جرائم کرنے اور پوری تہذیب مٹانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

کاملا ہیریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ یہ دھمکیاں اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ اپنی ہی وجہ سے تباہ کن جنگ شروع کی اور ٹرمپ کے پاس حکمت عملی ہی نہیں کہ وہ ایران جنگ کو ختم کیسے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مکروہ عمل ہے جسے امریکی عوام کی حمایت حاصل نہیں، ٹرمپ کی یہ لاپروائی امریکی فوجیوں کی زندگی غیرضروری طور پر خطرے میں ڈال رہی ہے اور عالمی سطح پر امریکا کا امیج بھی تباہ کررہی ہے۔ 

سابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ اس کی وجہ سے امریکی شہری مہنگائی کے طوفان کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔ 

کاملا ہیریس نے مطالبہ کیا کہ امریکی عوام کو اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور اس غیرقانونی جنگ کی فنڈنگ کی مخالفت کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید