سینیٹ کی ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے خاتون سینیٹر کی عدت کے معاملے پر جامعہ بنوریہ کا فتویٰ جیو نیوز نے حاصل کرلیا۔
فتوے کے مطابق ووٹ ڈالنا ’ایسی‘ شرعی ضرورت نہیں کہ عورت کو دورانِ عدت گھر سے نکلنے کی اجازت دی جائے۔
فتوے میں تجویز دی گئی ہے کہ اس کے لئے قانون میں کوئی متبادل صورت نکالی جائے۔ اگر قانون میں ایسا کوئی متبادل نہیں تو یہ سقم ہے۔
الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اس سقم کو دور کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرے۔
ایم کیو ایم کی سینیٹرخالدہ اطیب ان دنوں عدت میں ہیں۔