• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے سنجیدگی سے ڈپٹی چیئرمین شپ نہیں مانگی، فیصل سبزواری

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے بھی ووٹ مانگا ہے، ایم کیو ایم فیصلہ کرے گی کسے ووٹ دینا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ 3 اگست 2018 سے ہمارے مطالبات حکومت کے پاس ہیں، لوکل گورنمنٹ اور مردم شماری سمیت کئی مطالبے پورے ہونا باقی ہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ  ایم کیو ایم نے سنجیدگی سے ڈپٹی چیئرمین شپ نہیں مانگی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر تاحال اتفاق نہیں ہوا۔


رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین ایم کیو ایم سے ہو، خالد مقبول صدیقی سے ڈپٹی چیئرمین کے نام پر مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل نومنتخب اراکین حلف لیں گے وزیر اعظم نے سب کو مبارک باد دی، وزیراعظم سے شہری سندھ کو درپیش مسائل پر بھی بات ہوئی۔

تازہ ترین