صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب ارکان سینیٹ کا حلف اور چئیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے سینیٹ کا اجلاس 12 مارچ صبح دس بجے طلب کر لیا۔ مظفر حسین شاہ پریزائڈنگ افسر ہوں گے۔
سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق سیکرٹری سینیٹ پریزائیڈنگ افسرکا اعلان کریں گے۔
سیکرٹری سینیٹ نومنتخب سینیٹرز کو ویلکم کریں گے۔ نو منتخب ممبران سینیٹ حلف اٹھائیں گے اور ممبران کے رول پر دستخط کریں گے۔ اس کے بعد چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کیلیےالیکشن کےشیڈول کااعلان کیاجائیگا اور اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔
سینیٹ کا اجلاس پھر دوبارہ 3 بجے ہوگا۔ چیرمین سینیٹ کیلیے امیدواروں کا اعلان کیاجائیگا۔ خفیہ بیلٹ کےذریعے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہوگا جس کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا۔ نومنتخب چیئرمین سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔
اس کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیت کا انتخاب ہوگا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا۔ نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔