• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہہ تک جائیں گے، کیمرے کس نے لگائے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا سینیٹ میں پولنگ بوتھ کے اندر کیمرے منظر عام پر آنے کے معاملے پر کہنا ہے کہ ہم تہہ تک جائیں گے، یہ کس نے کیا، ان کو بے نقاب کریں گے۔

سینیٹر شبلی فراز نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، ہم چاہیں گے اس کی پوری تحقیقات ہوں، ہم بتائیں گے کون ایجنٹس ہیں جو پی پی اور نون لیگ کی پراکسیز ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے قومی اسمبلی میں کم تعداد کے باوجود الیکشن جیتا، سب کو پتا ہے کون پیسے لے کر اسلام آباد میں پھر رہا تھا، ہم نے شفاف انتخابات کیلئے ہر طریقہ اپنایا، یہ لوگ چوری بھی کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی کراتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست کو کاروبار بنانے والے ایکسپوز ہوگئے ہیں، بلیک میل کرنا، دھونس استعمال کرنا ان کی سیاست کے ستون ہیں، کیمرے لگانے کی تحقیقات ہونا چاہئے ، نیا بوتھ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن ووٹ کی مخالفت اس لئے کر رہے تھے کہ یہ ووٹ کے خریدار ہیں، ہماری جدوجہد ہے کہ کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات دلائی جائے، یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، ہماری اور ان کی جیت میں فرق ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے 180 ممبران تھے، ان کے 150 ممبران تھے، ہمارا امیدوار ہار گیا، میرا یہی سوال ہے کہ ہم قومی اسمبلی اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ یوسف گیلانی نےآصف زرداری کو بچانے کیلئے استعفی دیا، انہوں نے لیڈر شپ کو ترجیح دی،اس لیے نا اہل ہوئے، جب تک اوپن بیلٹ نہیں ہوگا، یہ لوگ اس طرح کی چیزیں کرتے رہیں گے، ایسے حربے استعمال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی حلف برداری ہوگئی ہے، اپوزیشن ارکان کی سازش سامنے آئی، لوگوں کو ووٹ خراب کرانے کی ترغیب علی گیلانی نے دی، ہم نے انتخابات کی شفافیت کی پوری کوشش کی، پیسے سے سیاست کو کاروبار بنانے والے بے نقاب ہوں گے۔

تازہ ترین