• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ کیمرے کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن کے پولنگ بوتھ کے اندر کیمروں پر احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیمرے کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل اتنے بڑے کیمرے تو بچوں کے پاس بھی نہیں ہوتے،  دیکھ تو لیں کیمرے کام بھی کرتے ہیں یا نہیں کرتے، پتہ نہیں پہلے تھے یا نہیں تھے، 15 منٹ میں بات سامنے نہیں آئے گی۔


فواد چوہدری نے کہا کہ اصول کی بات ہے کہ کیمرے نہیں لگائے جاسکتے، سیکریٹری سینیٹ ذمہ دار ہیں کہ انکوائری کریں، یہ کیمرے کوئی سیریس معاملہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر دو کیمرے لگے ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔

سینیٹ ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، جبکہ حکومتی ارکان  بھی خاموش نہیں رہے، مصطفی نواز کھوکر نے کہا کہ سیکرٹری سینیٹ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پولنگ بوتھ کے پیچھے کیمرا نہ لگا ہو۔

تازہ ترین