• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ شریا گھوشال آج اپنی 37ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

شریا گھوشال 12 مارچ 1989ء کو بھارتی ریاست بنگال میں پیدا ہوئیں۔ شریا صرف چھ سال کی تھیں کہ جب انہوں نے باقاعدہ کلاسیکل میوزک سیکھنا شروع کیا، شریا کا پہلا میوزک البم  1998ء میں ریلیز ہوا۔

بھارتی گلوکارہ کی یہ 37ویں سالگرہ ان کے لیے پہلے سے بہت خاص ہے کیونکہ اس سال اُن کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اس خوشخبری کوانہوں نے کچھ روز قبل اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

شریا گھوشال نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا تھا کہ ’میں اور میرے شوہر آپ سب کے ساتھ اس خبر کو شیئر کرنے پر بےحد خوش ہیں کہ بہت جلد ہمارے ہاں ننھا مہمان آنے والا ہے۔‘


اُنہوں نے کہا تھا کہ ’زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ہمیں آپ سب کے پیار اور دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘

 دوسری جانب شریا گھوشال کے شوہر نے بھی انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں شریا کے ساتھ ہماری زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتا ہوں۔‘


واضح رہے کہ کانوں میں رس گھولتی شریا کی مدھر آواز سننے والوں کو مدہوش کر دیتی ہے۔

لاتعداد بالی وڈ فلموں میں گنگنانے والی شریا کئی ایوارڈز اپنی گیلری میں سجائے بیٹھی ہیں۔ 

تازہ ترین