• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسل پرستی کے الزامات، ملکہ برطانیہ شہزادہ ولیم کی حمایت کریں گی

ملکہ الزبتھ ہیری اور میگھن کے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو پر شہزادہ ولیم کا پہلا ردِعمل سامنے آنے کے بعد ولیم کی حمایت کر رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس اور کلیئرنس ہوم، جو کہ ملکہ برطانیہ اور پرنس آف ویلز کے سرکاری گھر ہیں، دونوں ہی متوقع طور پر شہزادہ ولیم کی حمایت میں ہیں۔

جیسا کہ اپنے پہلے ردِعمل میں ہیری اور میگھن کے متنازع اوپرا انٹرویو پر شہزادہ ولیم نے برطانوی شاہی خاندان کا دفاع کیا ہے۔

شہزادہ ولیم نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندان بالکل بھی نسل پرست نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک ان کی ہیری اور میگھن سے بات نہیں ہوئی ہے البتہ ولیم نے ہیری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ان سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے اوپرا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے اُن کے بیٹے کی پیدائش سے پہلے اُس کی رنگت کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے تھے۔

جواب میں شاہی محل کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ پریشان کن ہے لیکن معاملے کو نجی طور پر ہی حل کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ڈیوک آف کیمبریج اور ڈیوک آف سسیکس کے درمیان ایک سال سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے اور اب ایک سال کے بعد شہزادہ ولیم کا ہیری سے رابطہ متوقع ہے۔ 

تازہ ترین