ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لوپیز اور الیکس روڈریگز نے منگنی ختم کر کے علیحدگی اختیار کرلی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی بیس بال کھلاڑی الیکس روڈریگز اور جینیفر لوپیز نے 2 سال سے منگنی کر رکھی تھی۔ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں اور ساتھ ہی رشتہ ختم کرنے کی وجوہات جاننے کے لئے بھی بےچین نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکس روڈریگز کی2008 میں پہلی بیوی سے علیحدگی ہوچکی ہے جس سے ان کے دو بچے ہیں۔ جبکہ انہوں نے جینیفر لوپیز سے منگنی کا اعلان 2019 میں کیا تھا۔
ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران الیکس روڈریگز نے کہا تھا کہ ہم دو بار شادی ملتوی کرچکے ہیں جس کی ہم پلاننگ بھی کرچکے تھے اور اس کے بعد سے اب تک ہم نے اس بارے میں دوبارہ کوئی بات نہیں کی۔ اب نہیں پتا کہ ہم دوبارہ ایسا کر پائیں گے یا نہیں۔