• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں شاندار بولنگ کر کے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے شاہنواز دھانی نے ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کا بھروسہ کرنے محبت اور اعتماد دینے پر شکریہ ادا کردیا۔

شاہنواز دھانی نے علی ترین کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی حمایت اور بھروسے کا ہمیشہ شکرگزار رہوں گا۔

علی ترین نے شاہنواز دھانی کے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔


شاہنواز دھانی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اپنی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیس رکنی ٹیسٹ ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان نائب کپتان ، عبد اللہ شفیق ، عابد علی ، اظہر علی ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، حارث روف ، حسن علی ، عمران بٹ ، محمد نواز ، نعمان علی ، ساجد خان ، سلمان آغا ،سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین آفریدی ، شاہنواز دھنی ،تابش خان اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین