• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کے ریکارڈ روم میں آگ لگنے کا خدشہ ہے، پیپلزپارٹی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے ریکارڈ روم میں آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر لیگل کمیٹی بنائی ہے، منگل یا بدھ کو ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے، حقیقت یہ ہے یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوئے ہیں انکی جیت پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا، پریذائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا، پی ڈی ایم جب فیصلہ کریگی ہم استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت کچھ بھی کرلے لانگ مارچ آنے والا ہے، حکومتی ترجمان اپنے لیڈر کو بچائیں ہم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، تمام معاونین وقت ضائع کرتے ہیں اور شام کو چیئرمین پیپلز پارٹی سے وٹس ایپ پر رابطے کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی،سینیٹر پلوشہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔فیصل کنڈی نے کہا کہ کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کی بڑی فکر ہو رہی ہے۔

تازہ ترین