• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست کی سماعت آج


لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کریگا۔ نیب کی جانب سے پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مسلسل ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہیں، مریم نواز میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی کر رہی ہیں اورریاست مخالفت پراپیگنڈہ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

تازہ ترین